عادل آباد : 08/جنوری (پریس ریلیز)
آزاد و رضا کارانہ تنظیم سیوا فاؤنڈیشن عادل آباد کی سماجی، فلاحی، رفاہی و عوامی خدمات سے متاثر ہو کر نوجوانان ایچوڑہ نے سیوا فاؤنڈیشن کی شاخ کے اپنے مقام پر قیام کی پہل کی جس پر ذمہ داران فاؤنڈیشن عادل آباد نے مقامی شاخ کا قیام عمل میں لایا۔

قبل ازیں ایچوڑہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سیوا فاؤنڈیشن عادل آباد خواجہ سراج الدین اور سرپرست اعلی و مشیر شفیق احمد جرنلسٹ نے مشورہ دیا کہ اہلیان ایچوڑہ بالخصوص نوجوانان و معمرین افراد خدمت خلق کے تحت آگے بڑھتے ہوئے تمام سرکاری اسکیمات سے غریب ، نادار، بے سہارا، یتیم ، یسیر ،بیوگان کو مستفید کروائیں۔اور خدمت خلق کو ہی اپنا شعار بنا لیں ۔
بعد ازاں سیوا فاؤنڈیشن عادل آباد کے ذمہ داران خواجہ سراج الدین، شفیق احمد اطہر، حافظ سمیر بیگ، شیخ اسماعیل، کلیم رمضانی، اسلم خان کی نگرانی میں ایچوڑہ کی شاخ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

متفقہ طور پر اقبال پٹیل کو صدر، ابو طلحہ کو نائب صدر، صدام حسین کو جنرل سکریٹری، شیخ ساجد کو جوائنٹ سکریٹری، ارشد علی کو خازن کے علاوہ عبدالجعفر ، شیخ سلیم کو اراکین عاملہ کے ساتھ ساتھ عبدالمتین کو قانونی مشیر ،شیخ بشیر کو معتمد نشر و اشاعت منتخب کیا گیا ۔
جس کے فورا بعد نو منتخبہ عہد داران و ذمہ داران کے ساتھ ساتھ عادل آباد کے ذمہ داران کی بکثرت شال پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔
نو منتخب صدر ایچوڑہ سیوا فاؤنڈیشن اقبال پٹیل، نائب صدر ابو طلحہ ،معتمد نشر و اشاعت بشیر نے بھی مخاطب کیا۔اور ہدیہ شکر پیش کیا۔

