ونپرتی : 21 ؍اگست (اپنا وطن نیوز)
ونپرتی ضلع دواخانہ کے ڈاکٹرس نے ایک ہی دن 32 زچگیاں انجام دیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ان میں سے 16 نارمل اور 16 سیزرن زچگیاں ہیں۔
دواخانہ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر۔ نریندر کمار کے بموجب بروز اتوار دواخانہ کے ڈاکٹرس نے ایک دن میں 32 ڈیلیوری کے ساتھ ایک ریکارڈ بنایا، اس سے پہلے ایک ہی دن 28 بچوں کی پیدائش ریکارڈ کی گئی تھی لیکن اتوار کو 32 پیدائشیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرس پر بھروسہ کرتے ہوئے یہاں کی طبی خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
دریں اثنا وزیر نرنجن ریڈی نے بھی ڈاکٹروں اور طبی عملےکی ٹیم کو مبارکباد دی۔

