عادل آباد : 20/جولائی (اپنا وطن نیوز)
انگلش لینگویج ٹیچرس اسوسی ایشن عادل آباد کے ایک روزہ تربیتی پروگرام کے موقع پر ڈاکٹر محمد ندیم ارشد اسکول اسسٹنٹ انگریزی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض ہونے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی۔
مذکورہ پروگرام گورنمنٹ ڈائیٹ کالج عادل آباد پر منعقد کیا گیا تھا۔
اس موقع پر ضلع مہتمم تعلیمات عادل آباد محترمہ پرنیتا نے محمد ندیم ارشد، (اسکول اسسٹنٹ انگریزی، ضلع پریشد ہائی اسکول چپرالہ، منڈل بیلا) کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حصول پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی تعلیمی میدان میں دلچسپی کی سراہنا کی۔
اس موقع پر وائس پرنسپل گورنمنٹ ڈائیٹ کالج عادل آباد کرن کمار، ایلٹا صدر آننت، جنرل سکریٹری بالاجی، انور علی، اجئے کمار، ڈاکٹر ایم۔اے۔قدیر، محمد نجم الدین، عمران خان، عبدالمتین، نیلم وینکنا، نیروجا، نوینا کے علاوہ انگریزی کے اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
واضح ہو کہ ڈاکٹر ندیم ارشد کے تحقیقی مقالہ ’’ تلنگانہ ریاست میں کپاس کی مارکیٹنگ کے مسائل اور امکانات – ایک مطالعہ‘‘کے لیے تلنگانہ کی مشہور کاکتیہ یونیورسٹی کی جانب سے سابق میں انھیں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی تھی۔

