DSC نوٹفکیشن کی جلد اجرائی کا امکان

Teachers
حیدر آباد: ( شاہد علی حسرت )
محکمہ تعلیمات سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے کے لیے طریقہ کار کی تیاری میں مصروف ہے۔
اس سلسلے میں بہت جلد احکامات جاری کر نے کے امکانات ہیں۔واضح ہوکہ محکمہ فینانس نے پہلے ہی ریاست میں 5,089 عام اساتذہ کے عہدوں کے علاوہ 1,523 خصوصی اساتذہ کے عہدوں کی منظوری دے دی ہے، اس کے ساتھ ہی محکمہ ایجوکیشن کے عہدیداران  امتحان کے انعقادکے ضمن میں رہنمایانہ خطوط اور امتحانی شیڈول کی تیاریاں کررہے ہیں۔
منظورہ جائیدادوں میں روسٹر سسٹم کے تحت جائیدادوں کی تقسیم، نئے اضلاع کے طور پر اعلامیہ کی اجرائی، جیسے نکات پر کام کیا جارہا ہے جنھیں اعلامیہ میں شامل کیا جائے گا۔
فی الحال ڈی ایس سی امتحان آن لائن طرز پر منعقد کرنے کی تجاویز ہیں۔ تحریری امتحان تین سیشنوں میں دو دن میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔