ورنگل مغرب سے داسیم ونئے بھاسکر کی انتخابی مہم زوروں پر

قاضی پیٹ میں مختلف پارٹیوں کے 300 نوجوان  بی آر ایس پارٹی میں شامل

ورنگل : 16 / نومبر (اپنا وطن نیوز)

حلقہ اسمبلی ورنگل (مغرب) کے قاضی پیٹ 47 ویں ڈویژن میں مختلف پارٹیوں سے وابستہ  300 سے زائد قائدین نے  بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔

امیدوار بی آر ایس پارٹی حلقہ اسمبلی ورنگل مغرب مسٹر داسیم ونئے بھاسکر نے ان قائدین کا بی آر ایس میں استقبال کرتے ہوئے انھیں تیقن دیا کہ بی آر ایس حکومت کے قیام کے بعد ہر طبقہ اور پارٹی ورکرس کی فلاح و بہبود کے اقدامات کئے جائیں گے۔

انھوں نے حزب مخالف سیاسی جماعتوں پر طنز کستے ہوئے کہا کہ جب کبھی بھی انتخابات آتے ہیں تب ہی یہ پارٹیاں عوام کے سامنے آتی ہیں جبکہ بی آر ایس وہ واحد پارٹی ہے جو دن رات عوام کی فلاح  و بہبود اور ان کی ترقی کے لئے کوشاں رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 50 سال سے تلنگانہ ریاست کو پانی، سڑکیں اور بجلی فراہم نہیں کی گئی تھی، ہر شعبہ میں ریاست کی عوام کو تکالیف کا سامنا تھا لیکن کے سی آر کی قیادت میں علحدہ ریاست کا قیام اور پھر ہر شعبہ میں ترقی نے عوام کے دل جیت لئے ہیں اور عوام کے سی آر کی تیسری مرتبہ حکومت بنانے کے لئے بیتاب دکھائی دے رہے ہیں۔

ورنگل ویسٹ حلقہ کے کنوینر جناردھن گوڑ، مقامی کارپوریٹر سنکو نرسنگا راؤ، بی آر ایس پارٹی قائدین نرلاگیری رمیش، مقامی عوامی نمائندوں اور مختلف اسوسی ایشن کے ذمہ دار موجود تھے۔