ہندوستان کی آزادی میں مسلم رہنماؤں کا رول

نالج کئیر نیشنل اسکول عادل آباد میں تحریری و تقریری مقابلوں کا انعقاد

عادل آباد : 15/اگست (اپنا وطن نیوز بیورو)

نالج کئیر نیشنل ہائی اسکول، کرانتی نگر، عادل آباد میں 78ویں  یوم آزادی کی مناسبت سے تحریری و تقریری مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

’’ہندوستان کی آزادی میں مسلم رہنماؤں کا رول‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ان مقابلہ جات میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔

تحریری مقابلہ میں 100 طلبا نے جبکہ تقریری مقابلہ میں 20 سے زائد طلبا نے حصہ لیتے ہوئے آزادی ہند میں مسلم رہنماؤں کے رول پر روشنی ڈالی۔

تحریری مقابلہ میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے پر جماعت نہم کی طالبہ شمس کو انعام اول ، اسی جماعت کی ایک اور طالبہ مصفرا کو انعام دوم اور جماعت دہم کی طالبہ رمشہ کو انعام سوم سے نوازا گیا۔

 

اسی طرح تقریری مقابلہ میں جماعت نہم کی طالبہ شفا پروین کو انعام اول، دہم جماعت کی طالبہ پٹھان صوفیہ کو انعام دوم اور جماعت ہفتم کے طالب علم انس کو انعام سوم سے نوازا گیا۔

78 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے مذکورہ مقابلہ جات کا انعقاد  کرسپانڈنٹ محمد عبدالعلیم، صدر مدرس محمد اسماعیل و دیگر اساتذہ اکرام کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔