عادل آباد میں اقلیتی مسلمہ خانگی مدارس کی تنظیم کا قیام

اقلیتی خانگی مدارس کو درپیش مسائل کی یکسوئی کا عزم

عادل آباد : 6/جنوری (اپنا وطن نیوز)

مائناریٹی رکگنائزڈاسکولس کے درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے تمام مدارس کے ذمہ داران کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اتحاد کے بغیر مشترکہ کامیابی نا ممکن ہے۔

ان خیالات کااظہار تلنگانہ مائناریٹی پرائیویٹ رکگنائزڈ اسکول اسوسی ایشن(ٹی ایم پی آر ایس اے) صدر اقبال خان نے عادل آباد میں یونین کے تشکیل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ دور حاضر میں اقلیتی اداروں کو چلانے کیلئے کئی ایک چیلنجس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری طرف مختلف طلبہ تنظیموں کے علاوہ دیگر بلیک میلرس نشانہ بنارہے ہیں۔

ان حالات میں اسکول منتظمین کو بھی چاہیئے کہ وہ متحد ہوکر ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

 

یونین صدر اقبال خان نے مزید کہاکہ اقلیتی اداروں کے ذمہ داران کو ایک پلاٹ فارم میں جمع کرنے کی غرض سے ہی ریاست کے مختلف اضلاع میں یونین کی شاخیں قائم کی جارہی ہیں۔جس کی شروعات ضلع عادل آباد سے کی گئی۔

اسکول کرسپانڈینٹس کی جانب سے تنظیم کے ممبرشپ کے حصول کے بعد عادل آباد میں بھی باضابطہ یونین کی باڑی تشکیل کی دگئی ہے۔

بلامقابلہ انتخابات عمل میں لائے گئے جس میں چانکیا انٹرنیشنل اسکول کرسپانڈینٹ محمد امیرا لدین کو ضلع صدر،الہدیٰ اسکول کرسپانڈینٹ محمد مجاہد نائب صدر، الفرقان اسکول کرسپانڈینٹ فیصل بن وہاب جنرل سیکریٹری،جی ایم ایس اسکول گڑی ہتھنورمحمد عبدالمعراج جوائنٹ سیکریٹری،ریڈینس اسکول کرسپانڈینٹ تنویر پاریکھ ٹریژرر، کرسپانڈینٹ الفلاح انٹرنیشنل اسکول اعجاز احمد،محمڈن ہائی اسکول ظفر خان ومدینہ ماڈل اسکول محمد روشن کو ممبر کی حیثیت سے انتخاب عمل میں لایا گیا۔

اس موقع پر نو منتخبہ صدر محمد امیر الدین و دیگر نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدارت ایک عہدہ نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔اس ذمہ داری کو بحسن خوبی انجام دینے کی کوشش کریں گے۔

مزید ضلع کے تمام اسکول کے ذمہ داران سے وقت ضرورت مشورہ کرتے ہوئے کام کیا جائے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسکولس کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ہم تمام کو متحدرہ کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔جس کیلئے سبھی کا تعاون لازمی ہے۔

اس موقع پر یونین صدر اقبال خان،محمد مجاہد الرحمن،محمد ذاکر حسین،محمد عبدالعمیم،محمد کیف شمس کے علاوہ ضلع عادل آباد کے مدارس کے ذمہ داران موجود تھے۔