حیدر آباد : 26/جنوری (اپنا وطن نیوز)
یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کے دوران سابق ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی طبیعت میں خرابی کے باعث بہیوش ہوگئے۔
తెలంగాణ భవన్లో జాతీయ జెండా ఎగరేస్తున్న సమయంలో అస్వస్థతకు గురై కిందపడి పోయిన మాజీ హోంమంత్రి మహమూద్ అలీ. pic.twitter.com/FkgrFqc0iF
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) January 26, 2024
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے بنجارہ ہلز علاقہ میں واقع بی آر ایس پارٹی دفتر تلنگانہ بھون میں آج صبح یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کے دوران ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد وہ تقریب میں ہی غش کھاکر گرگئے تاہم پارٹی ورکرس نے انھیں سہارا دے کر سنبھال لیا۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق تلنگانہ بھون میں ابتدائی طبی امداد کے بعد انھیں دواخانہ سے رجوع کیا گیا ہے جبکہ ان کی صحت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔
طبیعت میں اچانک خرابی کے وقت سابق ریاستی وزیر مسٹر کے تارک راما راؤ (کے ٹی آر) اور دیگر پارٹی قائدین و کارکنان بھی موجود تھے۔

