اقلیتی طبقہ کے طلبا بھی اہل۔استفادہ حاصل کرنے ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد کی اپیل
عادل آباد : 26/مئی (اپنا وطن نیوز)
محکمہ ایس سی ڈیولپمنٹ کی جانب سے اقلیتوں و دیگر طبقات کیلیے ‘کارپوریٹ کالج اسکیم’ کے تحت دسویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کیلیے خانگی جونیئر کالجس میں مفت تعلیم معہ ایمسیٹ کوچنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد کے۔ راجا لنگو کی اطلاع کے بموجب اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے ایسے طلبہ جنھوں نے ماہ مارچ (2024) میں منعقدہ دسویں جماعت کے امتحانات میں 7.0 جی پی اے یا زائد نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہو اُنکے لیے محکمہ ایس سی ڈیولپمنٹ کی جانب سے ‘کارپوریٹ کالج اسکیم’ کے تحت خانگی جونیئر کالجس میں مفت تعلیم مع ایمسیٹ کوچنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں درخواستوں کے ادخال کا عمل 15/ مئی سے شروع ہوچکا ہے اور درخواستیں آن لائن ای- پاس (e-pass) ویب سائٹ پر قبول کی جارہی ہیں۔
درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 30 مئی مقرر کی گئی ہے۔
دلچسپی رکھنے والے اہل طلبہ اور اُنکے سرپرستوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اس زرین موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔
واضح رہے کہ داخل شدہ درخواستوں کی بنیاد پر 3 ؍ جون کو منتخبہ طلبہ کی فہرست جاری کی جائیگی اور 6؍ جون کو منتخب طلبہ کے اسنادات کی تنقیح کا عمل انجام دیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلیے دفتر ضلع اقلیتی بہبود، نزد انڈور اسٹیڈیم، کیلاش نگر عادل آباد سے راست ربط کیا جاسکتا ہے۔

