حیدر آباد : 27 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز)
ریاست بھر میں ہورہی شدید طوفانی بارش اور سیلاب کے پیش نظر ریاستی حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کو دی گئی دو دن کی تعطیلات میں مزید ایک دن کی توسیع کردی ہے۔
وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کو اس خصوص میں فی الفور احکامات کی اجرائی عمل میں لانے کی ہدایت دی تھی جس کے فوری بعد سکریٹری محکمہ تعلیمات کرونا واکٹی نے اس خصوص میں احکامات جاری کردئیے۔
محکمہ موسمیات کے اس انتباہ کے پس منظر میں کہ ریاست میں مزید چند روز تک شدیدموسلادھار بارش کا امکان ہے، وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ نے 28 جولائی (بروز جمعہ) کو تمام تعلیمی اداروں کے تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
واضح ہوکہ حکومت نے پہلے ہی چہارشنبہ اور جمعرات کو تعطیل کا اعلان کیا تھا، تاہم وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے بعد بروز جمعہ بھی تعلیمی اداروں کو تعطیل رہے گی۔
بروز ہفتہ یوم عاشورہ کی عام تعطیل ہے لہذا امید ہے کہ ریاست بھر میں بروز پیر سے ہی تعلیمی اداروں کا دوبارہ آغاز عمل میں آئے گا۔

