عادل آباد : 1/اپریل (اپنا وطن نیوز)
ضلع عادل آباد کے موالا منڈل حدود میں آج پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں سرکاری ملازم کی موت واقع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق دفتر ضلع پریشد میں سینئیر اسسٹنٹ کی حیثیت سے خدمات پر معمور گووندا راجو اپنی کار میں عادل آباد سے حیدر آباد کی جانب سفر کررہا تھا کہ موالا ہائی وے پر جارہی کنٹینر کو پیچھے سے ٹکر دےدی ۔

حادثہ کے نتیجہ میں برسر موقع ہی راجو کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس نے اس کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم رمس ہاسپٹل منتقل کیا اور اس خصوص میں کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔


