چیک باؤنس کے ایک کیس میں سرکاری ٹیچر کو 3 ماہ قید کی سزا

گجویل : یکم فروری (ایجنسیز)

ایک شخص سے قرض حاصل کرنے کے بعد اس کی ادائیگی کے لئے دیا گیا چیک باؤنس ہونے کی وجہ سے گجویل کورٹ نے  ایک سرکاری ٹیچر کو 3 ماہ قید کی سزا سنائی ۔

وکیل پارتھا سارتھی کے مطابق گجویل شہر کے رامیا نامی شخص کے پاس سے مجید پلی کے ہائی اسکول میں برسرخدمت ہندی پنڈت ٹیچر اوما مہیشور راؤ نے 2.5 لاکھ روپئے قرض حاصل کئے تھے۔

بعد ازاں قرض کی رقم بطور چیک ادا کی گئی تاہم رامیا کی جانب سے اس چیک کو متعلقہ بینک میں جمع کروانے کے بعد بینک اکاؤنٹ میں درکار رقم نہ ہونے کے باعث چیک باؤنس ہوگیا۔

اس دران متعدد بار چیک جمع کروانے کے باوجود بھی چیک کے باؤنس ہونے کی وجہ سے رامیا نے سال 2018 میں گجویل کی عدالت میں ایک مقدمہ دائر کردیا۔

5 سال تک عدالت میں مقدمہ چلنے کے بعد بروز بدھ گجویل پرنسپل سول جج سومیا نے فیصلہ سنایا جس کے دوران انھوں نے ہندی پنڈت ٹیچر اوما مہیشور راؤ کو 3 ماہ قید کی سزا سنائی۔