شہری علاقوں میں پٹاخوں کی فروختگی پر عوام کی برہمی
حیدر آباد : 28/اکتوبر (اپنا وطن نیوز)
کل یعنی اتوار کی شب حیدر آباد شہر کے عابڈس علاقہ کے رام کوٹ میں ایک پٹاخوں کی ہول سیل دکان میں آگ لگ گئی، جس سے وہاں خریداری کرنے والے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فائر کنٹرول روم کے حکام نے تصدیق کی کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم چند افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ واقعہ پارس فائر ورکس نامی ہول سیل پٹاخوں کی دکان پر اس وقت پیش آیا جب لوگوں کی بڑی تعداد دیوالی کے پیش نظر پٹاخوں کی خریداری میں مصروف تھی ۔
हैदराबाद में पटाखों की दुकान में भीषण आग, आग लगने के बाद दुकान में मची भगदड़#Hyderabad #Fire #Accident #Firecracker #Fire #FireBrokeOut #India #ABPNews pic.twitter.com/QGHKmEyWSd
— ABP News (@ABPNews) October 27, 2024
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے واقعے کی ویڈیوز میں آگ لگتے ہی لوگوں کو دکان سے باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
محکمہ فائر کے حکام کے مطابق رات 9.18 پر ایک فون کال کے بعد، پانچ فائر انجن حادثہ کے مقام پر پہنچ گئے اور انھوں نے رات 10 بجے تک آگ پر قابو پالیا یا۔
گوولی گوڈا، عثمانیہ ہاسپٹل چوکی، گاندھی ہاسپٹل چوکی، مشیرآباد اور اسمبلی فائر اسٹیشنوں سے فائر انجن بھیجے گئے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
اس حادثہ میں درجن سے زائد موٹر سیکلوں اور چند کاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
عوام شہری حدود میں پٹاخوں کی دکانات اور ان کی فروختگی پر برہمی کا اظہار کرتے دیکھے گئے۔

