حیدر آباد : 16 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز)
ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و انڈسٹریز مسٹر کے۔تارک راما راؤ نے آج انسانی ہمدردی کی مثال پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق آج جب کے ٹی آر اپنا دورہ جگتیال مکمل کرتے ہوئے حیدر آباد واپس ہورہے تھے کہ چہ گنٹہ شہر کے قریب واقع نیشنل ہائی وے نمبر 44 پر انھیں ایک سڑک حادثہ کی اطلاع ملی۔
کے ٹی آر نے فوری اپنے گاڑیوں کا قافلہ رکوایا اور پولیس سے حادثہ کی تفصیلات معلوم کی۔ بعد ازاں انھوں نے حادثہ کے مقام پر زخمیوں کو دیکھا ۔
بعد ازاں زخمی شخص کو کے ٹی آر نے اپنی گاڑی میں دواخانہ منتقل کیا۔
کے ٹی آر کے اس انسانی ہمدردی کے جذبہ کی سوشل میڈیا پر زبردست ستائش کی جارہی ہے۔

