عادل آباد : 24/جنوری (اپنا وطن نیوز)
تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے عادل آباد تا حیدر آباد کے درمیان چلائی جانے والی ’’لہری‘‘ اے سی و نان اے سی سلیپر بس سرویس کا ریاستی وزیر پنچایت راج و بہبود و خواتین دانا سری سیتا اکا نے افتتاح عمل میں لایا۔
عادل آباد آر ٹی سی بس ڈپو میں منعقدہ افتتاحی تقریب می شرکت کرتے ہوئے ریاستی وزیر و ضلع انچارج وزیر سیتا اکا نے مقامی رکن اسمبلی پائل شنکرکے ہمراہ مختلف لہری بسوں کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور اس طرح آج یعنی 24/جنوری سے اس نئی بس سرویس کا آغاز عمل میں آیا۔

عادل آباد تا حیدر آباد کے درمیان نو آغاز کردہ لہری سلیپر بسیں۔
واضح ہو کہ آر ٹی سی کی جانب سے عادل آباد تا حیدر آباد کے درمیان سلیپر سرویس کے آغاز کی عوام عرصہ دراز سے مانگ کررہے تھے جس کے آغاز کے بعد مسافرین کو دور دراز کے سفر میں آسانی ہونے کی امید ہے۔
نو آغاز شدہ لہری اے سی سلیپر بس سرویس عادل آباد سے حیدر آباد کے درمیان روزانہ صبح 4:30 بجے، 2 بجے دوپہر، 4 بجے شام اور 10:30 بجے رات چلائی جائیں گی جبکہ حیدر آباد تا عادل آباد کے لئے بس سرویس صبح 6 بجے، دوپہر 1:30 بجے، شام 5 بجے اور رات 10:30 بجے چلائی جائیں گی۔
عادل آباد تا حیدر آباد کے درمیان آغاز کردہ نئی لہری سلیپر بس میں جملہ 43 سیٹ ہیں اور اس کا فی ٹکٹ آن لائن کرایہ 931 روپئے رکھا گیا ہے۔
اسی طرح غیر اے سی سلیپر کم سیٹر سرویس عادل آباد تا اونگول براہ کریمنگر، ورنگل، کھمم، وجئے واڑہ، گنٹور شام 6 بجے چلائی جائے گی۔
عادل آباد تا حیدر آباد ایکسپریس بسیں صبح 5 بجے اور 9:30 بجے شام چلائی جائیں گی جبکہ یہی ایکسپریس بس سرویس حیدر آباد سے عادل آباد کے لئے 1 بجے دوپہر اور 8 بجے شام چلائی جائے گی۔

بس سرویس کے آغاز کے موقع پر رکن اسمبلی خانہ پور ویڈما بوجو پٹیل، ڈپو مینجر کلپنا، کانگریس قائد کندی سرینواس ریڈی و دیگر موجود تھے۔

