عادل آباد : 15 ؍اگست (اپنا وطن نیوز)
ضلع بھر میں آج 77 ویں یوم آزادی کی تقاریب روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔دفتر ضلع اقلیتی بہبود عادل آباد پر DMWO محترمہ جی۔کرشنا وینی نے پرچم کشائی عمل میں لائی۔ انھوں نے اس موقع پر مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر دفتر کا اسٹاف محمد غوث بابا سینئر اسسٹنٹ، محمد عبدالکلیم جونئر اسسٹنٹ، جنگیشوری جونئیر اسسٹنٹ، محمد عبدالحسیب فیلڈ اسسٹنٹ، شیام دیناکر، محمد نور الدین، عمران خان، منیرہ بیگم، افروز خان و دیگر موجود تھے۔

اسی طرح مولانا آزاد اردو لائبریری قدیم بس اسٹانڈ عادل آباد پر لائبریرین محمد مجیب خان نے پرچم کشائی انجام دی۔ سینئر ایڈوکیٹ وقار احمد، سینئر جرنلسٹ شفیق احمد اطہر، صدر آئمہ و موذنین کمیٹی حافظ منظور احمد کے علاوہ آفس سب آرڈنیٹ مسعود احمد صدیقی و دیگر موجود تھے۔

