جماعت اسلامی عادل آباد کی جانب سےتربیتی اجتماع بضمن سیرت النبی ﷺ مہم کا انعقاد

عادل آباد : 22/ستمبر (پریس نوٹ)

جماعت اسلامی ہند عادل آباد کی جانب سے دفتر جماعت اسلامی ہند عادل آباد نزد نیتاجی چوک پر سیرت النبی ﷺ مہم کے تحت ایک تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا، اسمیں آپ ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

اجتماع کا آغاز جناب ڈاکٹر نصیر احمد صاحب کے درس قران سے ہوا ، جناب اسمعیل الثاقب نے نعت رسولؐ  سے سامعین کو محظوظ کیا ۔

مولانا عظیم الدین فلاحی، امیر مقامی جماعت اسلامی ھند عادل آباد نے مہم اور اس تربیتی اجتماع کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی ۔ آپ نے شرکا کے سامنے اس بات کو رکھا کہ سیرت ﷺ مہم کو دعوتی اور اصلاحی دونوں پہلو سے منایا جائے گا ۔

اس کے بعد ایک مذاکرہ بعنوان "رسول ﷺ کی شخصیت دعوت ، تربیت ، اصلاح و خدمت کے حوالے سے” رکھا گیا.” رسول ﷺ بحیثیت داعی آعظم” کے عنوان پر سید امام نے مخاطب کیا، "رسول ﷺ بحیثیت مربی حق” کے عنوان پر عبدالوکیل نے اظہار خیال کیا ۔

"رسول ﷺ مصلح و ہادی” کے عنوان پر جناب اسماعیل الثاقب اور "رسول ﷺ بحیثیت محسن انسانیت” کے عنوان پر سید عبدالقدیر نے اظہار خیال کیا ۔ اس تربیتی اجتماع میں ایک اہم عنوان "عائلی زندگی میں رسول ﷺ کا کردار” کے عنوان پر عتیق الرحمن نے خطاب کیا اور بتایا کہ رسول ﷺ کی گھریلو زندگی کیسی تھی۔

اس کے بعد "خواتین کے حقوق سیرت رسول ﷺ سے” کے عنوان پر ارجمند بانو نے مخاطب کیا ۔

قبل ازیں مولانا عظیم الدین فلاحی امیر مقامی جماعت اسلامی ھند عادل آباد نے اپنے کلیدی خطبہ میں اس بات پر زور دیا کہ اس مہم کے ذریعہ سے برادران وطن اور برادران امت تک رسول ﷺ کی شخصیت کے پہلو واضح طور سامنے لانا ہے ۔ ہمیں سب سے پہلے اپنی ذات کی فکر کرتے ہوئے اپنے اندر رسول ﷺ کی محبت پیدا کرنی ہے ۔ ہمیں آپ کی ذات سے عشق و محبت ہوجایے ۔آپ نے بتایا کہ ہمارے آج کے سارے مسائل کا حل آپؐ سے عشق اور اتباع میں ہی ہے ۔

نظامت کے فرائض آصف خان صاحب نے ادا کئے۔