فلسطین کی موجودہ صورت حال پر عادل آباد میں اتوار کو خطاب عام

معروف اسکالر ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد خطاب کریں گے

عادل آباد : 6/جنوری (اپنا وطن نیوز)
امیر مقامی جماعت اسلامی ہند عادل آباد مولانا عظیم الدین فلاحی کی اطلاع کے بموجب کل یعنی 07/جنوری 2024 بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد میں ایک اہم ترین خطاب عام بعنوان "فلسطین کی موجودہ صورت حال اور ہماری ذمہ داریاں” منعقد ہوگا۔
اس اہم خطاب کو حیدرآباد سے تشریف لانے والے مہمان مقرر "محترم جناب ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد صاحب” سابق اسوسی ایٹ پروفیسر و سکریٹری رابطہ عامہ جماعت اسلامی ہند حیدرآباد مخاطب فرمائیں گے۔
ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔ وہ ایک اسلامی اسکالر ہیں۔ اور مختلف موضوعات پر کھل کر بولتے اور موثر انداز میں لکھتے بھی ہیں۔
ریاست تلنگانہ کی ایسی معروف شخصیت کی عادل آباد جیسے شہر میں آمد اور خطاب، اہلیان عادل آباد کے لئے باعث فخر ہے۔
آپ تمام سے درخواست ہیکہ اس اہم ترین موضوع پر ہونے والے اس خطاب عام میں اپنے دوست و احباب کے ساتھ ضرور شرکت کریں ۔