کانگریس اسمبلی انچارج کندی سرینواس ریڈی کا دورہ رمس ہاسپٹل

سونیا گاندھی کی یوم پیدائش کی مناسبت سے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم

عادل آباد : 10/ڈسمبر (اپنا وطن نیوز)

کانگریس پارٹی اسمبلی انچارج مسٹر کندی سرینواس ریڈی نے آج مقامی رمس ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے زیر علاج مریضوں میں پھلوں کی تقسیم عمل میں لائی۔

سابق صدر کل ہند کانگریس کمیٹی سونیا گاندھی کی 77 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے انھوں نے کانگریس پارٹی قائدین کے ہمراہ رمس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رمس ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔

کندی سرینواس ریڈی نے چلڈنس وارڈ میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی صحت کے بارے میں واقفیت حاصل کی اور ان میں پھلوں و میوہ جات کی تقسیم عمل میں لائی۔

ان کے ہمراہ کانگریس قائدین سید شاہ راشد الحق، محمد عبدالخالق المعروف جانٹی، خضر پاشاہ و دیگر قائدین موجود تھے۔