پونے : 5 / ستمبر (انٹر نیٹ ڈیسک)
کچھ ٹی وی شوز ہیں جن کا ناظرین بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ ایسا ہی کریز ٹی وی شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے بارے میں ہے۔ لوگ اس شو کو بہت پسند کرتے ہیں اور لوگ اسے دیکھنے کے لیے ہمیشہ اس کے نئے سیزن کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔
KBC سیزن 15 میں ایک پنجاب کے نوجوان نے ایک کروڑ روپئے کے لئے پوچھے گئے سوال کا صحیح جواب دیا اور ایک کروڑ روپئے جیتے، پھر اس سے 7 کروڑ روپئے کا سوال پوچھا جانے والا ہے جس میں وہ فاتح ہوتا ہے یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جب جسکرن سنگھ نے KBC 2023 میں حصہ لیا، تو اسے بہت کم معلوم تھا کہ وہ کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 15 میں پہلا کروڑ پتی بن جائے گا۔ باصلاحیت لڑکے نے نئے سیزن میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے فاتح بن کر تاریخ رقم کی۔ آج شام (5 ستمبر) کو 9 بجے سونی انٹرٹینمنٹ پر اس سے 7 کروڑ روپیوں کے لئے سوال پوچھا جائے گا جس کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ وہ اس سوال کا صحیح جواب دیتے ہوئے 7 کروڑ کا مالک بن پائے گا یا نہیں؟
پنجاب کے رہائشی نوجوان نے KBC 15 میں 1 کروڑ روپے کے سوال کا کامیابی سے جواب دیا جس کے پرومو کو سونی انٹرٹینمنٹ نے جاری کیا ہے۔
فاتح نوجوان نے اپنی حالات زندگی کے تعلق سے بتایا کہ "میرے والد کیٹرر کا کام کرتے ہیں، میرے دادا جی چولھے بھچرے بیچتے ہیں. میری دادی کرانے کی دکان چلاتی ہے. بچپن سے ہی میرا خواب تھا کہ اپنی فیملی کو اچھی سہولیات دے سکوں۔
سونی ٹی وی کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل نے ایپی سوڈ کے ٹیلی کاسٹ کے دوران ایک نیا پرومو پوسٹ کیا، جس سے شائقین کو آج کے ایپی سوڈ کی جھلک ملی۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے، "اپنے جذبہ کو لیکر ساتھ، کیا جسکرن جیت پائیں گے 7 کروڑ روپے؟”
امیتابھ بچن نے وائرل پرومو میں کہا، "یہ ایک ایسا کھیل ہے، جو منٹ میں انسان کی زندگی بدل سکتا ہے”۔ ان کی جانب سے جسکرن سنگھ کو 7 کروڑ روپے کے KBC 15 کا سوال پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

