سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی بہت جلد : کے سی آر کا اسمبلی میں بیان

عنقریب IR کے اعلان کے علاوہ نئے PRC کمیشن کی تقرری کی جائے گی

حیدر آباد : 6 ؍ اگست ( اپنا وطن نیوز بیورو )
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ملازمین سرکار کی تنخواہوں کے اضافہ پر اسمبلی میں بیان دیا۔
انھوں نے کہا کہ عنقریب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ ملازمین سرکار کو IR یعنی انٹرم ریلیف دیتے ہوئے پے رویزن کمیشن ( پی آر سی) کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ ملازمین سرکار کےلئے قابل رشک تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں سے زیادہ تلنگانہ حکومت کے ملازمین سرکار کو تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں، ان میں بہت جلد مزید اضافہ کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اور ریاست کی ترقی میں ملازمین سرکار کی شراکت داری قابل فخر ہے، انہی کی بدولت مختلف محکمہ جات سے حکومت کو قابل قدر آمدنی ہورہی ہے، لہذا اس آمدنی میں سے وہ بھی حصہ کے حقدار ہیں، ہماری حکومت ملازمین سرکار کو قابل فخر آئی آر اور پی آر سی کمیشن کے قیام کا عنقریب اعلان کرے گی۔