مجلس اور بی آر ایس فرینڈلی پارٹی

آئمہ و موذنین کی زیر التوا 7 ہزار درخواستوں کی منظوری عمل میں لانے کے سی آر کا اعلان

حیدر آباد : 6 ؍ اگست (اپنا وطن نیوز )

چیف منسٹر کلوا کنٹلہ چندرا شیکھر راؤ نے مجلس اور بی آر ایس کی دوستی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب منعقد ہونے والے انتخابات میں دونوں پارٹیاں اچھے نتائج حاصل کرے گی۔

کے سی آر جو کہ آج اسمبلی سیشن کے دوران ایوان اسمبلی سے مخاطب تھے، کہا کہ بعض پارٹیوں کی جانب سے اسد الدین اویسی کی پارٹی مجلس اور بی آر ایس کو بی جے پی کی B ٹیم قرار دیتی ہیں ۔ مسلمانوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ لڑنے والے اسد الدین اویسی کے خلاف ایسے ریمارکس قابل مذمت ہیں۔

چیف منسٹر نے کہا کہ کانگریس کے دس سال میں مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے بجٹ 925 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے جبکہ تلنگانہ حکومت نے صرف ایک سال میں ہی 1294 کروڑ روپئے خرچ کئے۔

اپنی اختتامی تقریر کے دوران کے سی آر نے قائد مقننہ مجلس اکبر الدین اویسی کے مطالبہ پر کہا کہ کل شام تک آئمہ و موذنین کے زیر التوا 7 درخواستوں کی منظوری عمل میں لائی جائے گی اور احکامات جاری کردئے جائیں گے۔