تلنگانہ کے کورٹلہ شہر میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تحریری کوئز مقابلہ کا کامیاب انعقاد

کورٹلہ : 6/جنوری (پریس ریلیز)
ڈسٹرکٹ آرگنائزر خادمین امت محمد عابد (جگتیال و سرسلّہ ڈسٹرکٹ آرگنائزر) کی اطلاع کے بموجب خادمینِ امت کے زیرِ اہتمام 2 اضلاع کے 3 امتحانی مراکز پرکل بتاریخ 5 جنوری 2025 ،بروزِ اتوار، بمقام AJM کنونشن ہال، نزد گڑی، ترکاری مارکیٹ، کورٹلہ ،رائل فنکشن ہال ،اسلام پورہ، جگتیال اورمنڈل پریشد ہائی اسکول ،سرسلّہ ضلع میں خادمینِ امت کے زیرِ اہتمام سیرت النبی صلی اللـــــہ علیہ وسلم تحریری و اسلامی کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا۔
اس مقابلہ میں  جگتیال و سرسلّہ ضلع سے پنجم تا انٹرمیڈیٹ کے 417 طلباء و طالبات نے حصہ لیا. یہ امتحان علماء کرام و حفاظ کرام کی نگرانی میں ہوا.
اس موقع پر حضرت مفتی سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنی محنت کو جاری رکھیں، اگر وہ محنت جاری رکھیں گے تو ان شاء اللہ وہ ہر میدان میں اور ہر جگہ آگے رہیں گے، نیز آپ نے اس طرح کے دینی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔
ڈسٹرکٹ آرگنائزر خادمین امت محمد عابد نے مقابلہ کے کامیاب انعقاد پر تمام علماء کرام، حفاظ کرام، صدر مدرسین و اساتذہ کرام و معلمات، صحافی حضرات کے علاوہ دیگر سے اظہار تشکر کیا۔