عادل آباد : 24/اکتوبر (اپنا وطن نیوز)
بی آر ایس کے کارگزار صدر و سابق ریاستی وزیر مسٹر کے۔ تارک راما راؤ (کے ٹی آر) کے آج دورہ عادل آباد اور کسانوں کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے موقع پر پارٹی سے وابستہ اقلیتی قائدین نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
سینئر بی آر ایس قائد سید ساجد الدین، ریاستی قائد محمد یونس اکبانی، سلیم پاشاہ، مبین احمد، محمد ظہور الدین، اعجاز احمد، انصار و دیگر نے کے ٹی آر کے دورہ عادل آباد پر استقبال کیا اور امام ضامن باندھا۔

قبل ازیں سینئر بی آر ایس قائد سید ساجد الدین نے اپنی تقریر میں کہا کہ بی آر ایس دور حکومت میں ریاست بھر میں میڈیکل کالجس کا جال بچھایا گیا جس سے ملک بھر میں تلنگانہ کا نام روشن ہوا۔ یہی نہیں بلکہ ان میڈیکل کالجس کے قیام کے ذریعہ ان میں 9800 لڑکیوں اور لڑکوں کو داخلہ ممکن ہوسکا جوکہ کے سی آر کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ بی آر ایس دور حکومت میں 250 کروڑ روپیوں کے صرفہ سے عادل آباد کو ماڈل ٹاؤن کی حیثیت سے ترقی دی گئی ۔
شہر کے محلہ خانہ پور میں حیڈرا کے تحت امکانی کاروائیوں کے ضإن میں ساجد الدین نے کہا کہ اس کے ذریعہ اس علاقہ میں رہائش پزید سینکڑوں غریب خاندانوں کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے جس کے خلاف بی آر ایس پارٹی عوام کے ساتھ احتجاج کرے گی۔

