انتظامی کمیٹی مسجد حسن کی جانب سے پوسٹرس کا اجرا
عادل آباد : یکم مارچ ( اپنا وطن نیوز)
انتظامی کمیٹی، مسجد حسن، شانتی نگر عادل آباد کے زیراہتمام 8/مارچ بروز جمعہ بعد نماز عشاء احاطہ مسجد ہذا میں عظیم الشان جلسہ عام بعنوان "استقبال رمضان و اصلاح معاشرہ” بصدارت محترم مولوی یعقوب صاحب، خطیب مسجد حسن و حافظ ابوبکر حامد صدر جمعیت علماء کی زیر سرپرستی و حافظ محمد منظور احمد امام مسجد حسن کی نگرانی میں منعقد کیا جارہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین حافظ محمد منظور احمد نے جلسہ عام کے پوسٹرز کی رسم اجراء کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جلسہ عام میں بحیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد منہاج رحمانی نقشبندی اور اسی طرح حضرت حکیم عبدالعلیم نقشبندی تشریف لارہے ہیں۔
جبکہ حضرت مولانا محمد اکبر الدین حسامی نقشبندی جلسہ کی نظامت کریں گے۔
حافظ عرفان کی قرأت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوگا اور مفتی سہیل ممتاز قاسمی حمد باری تعالٰی سنائیں گے اور ڈاکٹر عادل نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے۔
حافظ عبدالعزیز کلمات تشکر ادا کریں گے۔
خواتین کے لئے صدر مسجد حسن عرفان قریشی کے مکان پر پردہ کا انتظام کیا گیا ہے۔
لہذا آپ تمام حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت فرما کر استفادہ حاصل کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔

