موظف ایم سی عادل آباد محمد اسحاق صاحب کا انتقال پر ملال

عادل آ باد : 29 جولائ (اپنا وطن نیوز )

انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ جناب محمد نصیر احمد،اسسٹنٹ انجینئر ہاؤسنگ  عادل آباد کے والد محترم جناب محمد اسحاق صاحب، موظف ایم سی آر ڈی او آفس عادل آباد کا مختصر علالت کے بعد آ ج بروز ہفتہ انتقال ہوگیا ۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور  ان کے اہل خانہ و تمام رشتہ داروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔امین

نماز جنازہ آج بعد نماز عصر محمدیہ مسجد، بھکتاپور عادل آباد پر ادا کی جائیگی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئیگی ۔

مرحوم، سینیئر صحافی عادل آباد محمد اعجاز احمد کے بھی والد محترم ہوتے ہیں۔