عادل آباد : 13/فروری (اپنا وطن نیوز)
تلنگانہ حکومت نے ریاست کے مختلف بلدیات میں خدمات انجام دینے والے 40 کمشنران بلدیہ کا تبادلہ عمل میں لایا ہے۔
اس خصوص میں حکومت نے جی او آر ٹی نمبر 61 جاری کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ عنقریب منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر مقامی عہدیداران کا تبادلہ دیگر اضلاع میں کیا جارہا ہے۔
تبادلہ شدہ ان کمشنران بلدیہ میں قابل ذکر بودھن میونسپل کمشنر محمد قمر احمد کا بحیثیت میونسپل کمشنر عادل آباد تبادلہ عمل میں آیا۔
ضلع نظام آباد کے بودھن شہر کے متوطن محمد قمر احمد نے بتایا کہ وہ عنقریب کمشنر بلدیہ عادل آباد کا جائزہ حاصل کرلیں گے۔
اسی طرح محمد نور النجیب میونسپل کمشنر بھوت پور ضلع محبوب نگر کا تبادلہ امر چنتا بلدیہ، ضلع ونپرتی کیا گیا ہے۔
جبکہ محمد قادر محی الدین کو گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن حیدر آباد میں تبادلہ کیا گیا۔

