عادل آباد : 3 / ستمبر (اپنا وطن نیوز )
رکن قومی اقلیتی کمیشن حکومت ہند سیدہ شہزادی اپنے دو روزہ دورہ عادل آباد کے موقع پر آج (بروز اتوار) ضلع مستقر عادل آباد پہنچیں گی۔
وہ کل (بروز پیر) کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں 11 /بجے دن ضلع عہدیداران کے ہمراہ ’’اقلیتوں کی ترقی کے لئے وزیر اعظم کے جدید 15 نکاتی پروگرام‘‘ پر جائزہ اجلاس منعقد کریں گی ۔
ضلع کلکٹر عادل آباد راہول راج پی ایس، ضلع اقلیتی بہبود آفیسر جی۔کرشنا وینی کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے عہدیداران اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسی طرح رکن قومی اقلیتی کمشین ضلع مستقر عادل آباد پر زیر تعمیر اقلیتی اقامتی مدارس کی عمارتوں کا دورہ کریں گی اور جائزہ لیں گی۔

