4 فیصدمسلم تحفظات کے ثمرات سے لاکھوں نوجوان مستفید۔ محمد علی شبیر

یوم اردو و تعلیم، اقلیت کے موقع پر 4 اسٹار میڈیا نظام آباد کے زیراہتمام فقید المثال کل ہند مشاعرہ کا انعقاد

نظام آباد۔10نومبر(پریس نوٹ)

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اور امام الہند مولانا ابو الکلام آزاد کی یوم پیدائش پر یوم عالمی اردو، یوم اقلیت کے موقع پر 4.اسٹار میڈیا (فور اسٹار میڈیا) کے زیر اہتمام کل ہند مشاعرہ کا کھوجہ کالونی گراؤنڈ نظام آباد میں کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا۔

جناب محمد علی شبیر حکومتی مشیر برائے ایس سی، ایس ٹی، بی سی، اقلیتی طبقات نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

4 اسٹار میڈیا نے متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں چار فیصد مسلم تحفظات کی فراہمی اور اس کے ثمرات سے مستفید کرنے پر جناب محمد علی شبیر کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر چار فیصد تحفظات کے باعث میڈیسن، انجنئیرنگ میں داخلہ اور ڈاکٹرس انجنیر بننے والے شہر کے طلباء کو توصیف نامہ پیش کیا گیا۔

ان طلباء نے حکومت اور محمد علی شبیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔علاوہ ازیں یوم اردو، یوم تعلیم کے موقع پر پیشہ صحافت میں خدمات انجام دینے والے ایم اے مقیت فاروقی نمائیندہ اعتماد نظام آباد، شعبہ تعلیم میں محمد شمس الدین نیلوفر ہائی اسکول، شعبہ طب و سماجی خدمات پر ڈاکٹر سمیع امان صدر فیضان ایجوکیشن سوسائٹی، مرزا افضل بیگ تیجان صدر صدائے اردو سوسائٹی کو شالپوشی، مومنٹو پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔

کل ہند مشاعرہ میں ملک کے نامور شعراء سفیان پرتاب گڑھی، ہاشم فیروز آبادی(یو پی)، جلال میکش(ایم پی)، نجم حسن پرتاب گڑھی کے علاوہ خاتون شعراء فلک سلطان پوری(یو پی)، دانش غزل، خوشبو شرما کے علاوہ مقامی شعراء تمیم نظام آبادی، ڈاکٹر رضی شطاری، راجیو دعا، اشفاق اصفی نے کلام سناکر خوب داد و تحسین حاصل کی۔

مشاعرہ کی نظامت معروف شاعر ارشاد انجم نے بحسن وخوبی انجام دی۔

4 اسٹار میڈیا ارکان و انتظامیہ مشاعرہ محمد نعیم قمر ایڈیٹر عوام ٹی وی، محمد غوث ایڈیٹر روزنامہ محور نظام آباد، ایم۔اے۔ ماجد نمائندہ راشٹریہ سہارا نظام آباد، محمد افضل خان بیورو چیف پرواز ٹی وی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور اس خوبصورت شعر و سخن کی محفل کو سجایا۔

مشاعرہ میں نوڈا چیرمین کیشو وینو، این رتناکر، سید نجیب علی ایڈوکیٹ، محمد جاوید اکرم، کارپوریٹرس ایم اے قدوس، ہارون خان، سابق ڈپٹی میئر ایم اے فہیم، سابق کارپوریٹر مجاہد خان، حامد بن غانم، اعجاز احمد خان سابق نائب صدرنشین بلدیہ بھینسہ، عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔