سرسلہ میونسپل کمشنر کی حیثیت سے محمد ایاز کا تقرر

Sircilla Municipal Commisioner

عادل آباد : 30 ؍ جولائی ( اپنا وطن نیوز )

محکمہ میونسپل اڈ منسٹریشن، حکومت تلنگانہ کے چیف سکریٹری مسٹر اروند کمار نے محمد ایاز  کا بحیثیت سرسلہ میونسپل کمشنر تقرر عمل میں لایا۔

اس خصوص میں کل رات دیر گئے احکامات جاری کئے گئے ۔

گذشتہ چار دن قبل ہی محکمہ میونسپل اڈمنسٹریشن کی جانب سے محمد ایاز کو بحیثیت گریڈ I میونسپل کمشنر ترقی دی گئی تھی۔ان کا آبائی مقام ضلع مستقر عادل آباد ہے۔ 

ترقی پر تبادلہ سے قبل محمد ایاز بحیثیت میونسپل کمشنر کورٹلہ اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

حلقہ اسمبلی سرسلہ جس کی نمائندگی خود ریاستی وزیر میونسپل اڈمنسٹریشن مسٹر کے۔ تارک راماراؤ کرتے ہیں ، اس پر محمد ایاز کا تقرر خود اُن کے لئے قابل ستائش ہے۔

ان کی ترقی پر تبادلہ کے بعد ان کے دوست و احباب و رشتہ داروں بالخصوص آل میوا کے قائدین نے انھیں مبارکباد پیش کی۔