محمد علی شبیر نے حکومت کے مشیر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا

حیدر آباد : 3/فروری (اپنا وطن نیوز)

تلنگانہ حکومت کے مشیر برائے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی و اقلیتی طبقات مسٹر محمد علی شبیر نے آج اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ کے گراؤنڈ فلور پر قائم کردہ 21-G نمبر والے چیمبر میں محمد علی شبیر نے ریاستی وزرا و عہدیداران کی موجودگی میں پنے عہدہ کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں انھوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ مسٹر ریونت ریڈی نے ان کی سابق میں اقلیتوں اور پچھڑے طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے اقدامات کے پیش نظر انھیں حکومت کا مشیر نامزد کیا ہے جس کے لئے وہ صدر کل ہند کانگریس کمیٹی ملیکارجن کھرگے، کانگریس قائد راہول گاندھی، اور وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی و ریاستی وزرا کے مشکور ہیں۔

انھوں نے بالخصوص سابق میں مسلم طبقہ کو 4 فیصد تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پچھڑے طبقات کی فلاح و بہبود کی غرض سے وہ حکومت کو اپنے ذرین مشوروں اور حکومت کی پالیسی سازیوں کیں تعاون کریں گے۔

 

قبل ازیں حکومتی مشیر کا جائزہ لینے کے بعد ریاستی وزرا پی۔ سرینواس ریڈی، جو پلی کرشنا راؤ، اتم کمار ریڈی، کے علاوہ ملو روی، نو نامزد کردہ ایم ایل سی عامر علی خان، سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود سید عمر جلیل، سکریٹری ٹمریز سوسائٹی عائشہ مسرت کے علاوہ نظام آباد کانگریس قائدین طاہر بن حمدان، مجاہد خان و دیگر نے محمد علی شبیر سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں مبارکباد دی اور بکثرت گلپوشی و شال پوشی کی گئی۔