عادل آباد : 27/جولائی (اپنا وطن نیوز)
تلنگانہ میناریٹی ریسڈنشیل ایجوکیشنل سوسائٹی (ٹمریز) کے ادارہ جات میں اساتذہ کے ترقی و تبادلوں کے بعد نو تقرر شدہ جونئیر لکچررس و اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل ریاست بھر میں جاری ہے۔
اسی کڑی کے طور پر عادل آباد مستقر پر قائم اقلیتی اقامتی جونئیر کالج (بوائز۔۱) میں بھینسہ شہر کے متوطن مجاہد احمد ولد احمد پاشاہ مرحوم کا بحیثیت جونئیر لکچرار (اردو) تقرر عمل میں لایا گیا۔
مجاہد احمد نے آج کالج ہذا کی انچارج پرنسپل محترمہ عائشہ سلطانہ سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا تقرر نامہ حوالے کیا اور ڈیوٹی سے رجوع ہوگئے۔
پرنسپل و دیگر اسٹاف نے کالج ہذا میں مستقل جونئیر لکچرارس کے تقررات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مجاہد احمد و دیگر نو تقرر شدہ لکچرارس کا خیر مقدم کیا۔
واضح ہو کہ مجاہد احمد جونئر لکچرار اردو ، سید مجاہد سب انسپکٹر آف پولیس عادل آباد رورل کے برادر نسبتی اور مبین احمد فردوسی اسکول ایس جی ٹی بھینسہ کے حقیقی بھائی ہوتے ہیں۔
جونئیر لکچرار کی حیثیت سے ملازمت کے حصول پر مجاہد احمد کو ان کے رشتہ داروں، اساتذہ اکرام، دوست و احباب، نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

