ظہیر رمضانی کے ہاتھوں شادی مبارک چیکس کی تقسیم

عادل آباد : 8 / ستمبر (اپنا وطن نیوز)

میونسپل وائس چیرمین عادل آباد مسٹر ظہیر رمضانی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں ریاستی حکومت اپنی منفرد فلاحی اسکیموں سے پورے ملک کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہی ہے۔

انہوں نے آج بروز جمعہ  میونسپل چیرمین جوگوپرمندر کے ہمراہ شہر کے 78 استفادہ کنندگان میں کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے چیکس تقسیم کئے۔

مقامی بی آر ایس پارٹی دفتر میں مذکورہ پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے کہا کہ حکومت تمام طبقات کی ترقی کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے۔

تعلیم اور طب جیسے اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے ذریعہ لاکھوں خاندان فائدہ اٹھارہے ہیں جس کی ملک میں مثال نہیں ملتی، تاکہ لڑکیوں کے والدین کو شادی کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس تقریب میں ٹاؤن صدر اجے، بی آر ایس اقلیتی قائدین محمدسلیم پاشاہ، عتیق الرحمن، شہباز خان کے علاوہ دیگر قائدین و کارکنان موجود تھے۔