بزم کاروان ادب عادل آباد کی تشکیلِ جدید

عادل آباد : 19/مئی (اپنا وطن نیوز)

آج بتاریخ 19 مئی 2024 بزمِ  کاروانِ ادب عادل آباد کا اہم اجلاس ڈاکٹر ابرار عالم صاحب کے مکان پر منعقد ہوا۔ جس کی صدارت محمد نصیر صاحب پوسٹل ڈپارٹمنٹ نے کی۔
اس اجلاس میں بزمِ کاروانِ ادب کی  تشکیل جدید عمل میں لائی گئی، جس میں بہ اتفاقِ آرا ُجناب ہارون علی ماؔجد صاحب کو صدر ۔ شبیر خان شبؔیر صاحب نائب صدر۔ جناب ایم اے ہادی صاحب ہاؔدی  معتمد۔ محمد عالم صاحب عاؔلم شریکِ معتمد ،  ڈاکٹر ابرار عالم ابرؔار صاحب خازن اورجناب محمد کلیم خاؔدم صاحب مشیر جناب محمد سمیر صاحب سمؔیروجناب محمد امان صاحب اماؔن اراکین منتخب ہوئے۔
جناب رحیم راہی صاحب،  محمد نصیر احمد صاحب اور ڈاکٹر صادق حسین صاحب سرپرستانِ بزم منتخب ہوئے۔
اس موقع  پر جمیع اراکینِ بزم اور سابقہ صدر ایم اے ہادی صاحب نے نو منتخبہ صدرِ بزم کاروان ادب جناب ہارون علی ماجد کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔