حیدر آباد : 23/جنوری (اپنا وطن نیوز)
چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر ریونت ریڈی سے آج نو تقرر شدہ حکومتی مشیر ان و نو منتخبہ اراکین قانون ساز کونسل نے ملاقات کی ۔

حیدر آباد کے جوبلی ہلز میں واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر محمد علی شبیر، ( حکومتی مشیر برائے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی و اقلیتی بہبود) وینوگوپال راؤ (پروٹوکول، تعلقات عامہ)، چیف منسٹر کے مشیر ویم نریندر ریڈی (عوامی امور)، دہلی میں ریاستی حکومت کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر ملو روی اور نو منتخب ایم ایل سی مہیش کمار گوڈ، اور وینکٹ بالمور نے ملاقات کرتے ہوئے ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔
ان تمام نے چیف منسٹر کے حالیہ بیرونی دورہ اور اس کے ذریعہ تلنگانہ میں 40 ہزار کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر ریونت ریڈی کو مبارکباد دی۔

