نرمل: 14؍ اگست (اپنا وطن نیوز)
شہر نرمل کی مشہور شخصیت اور ممتاز شاعر جناب خواجہ یوسف احمد المعروف یوسفِ نرمل کی دختر کا نکاح جناب محمد ایوب ولد محمد یعقوب کے ساتھ مسجد محدیہ، آدرش نگر نرمل میں انجام پایا۔
جناب مفتی الیاس احمد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ العلمائے ہند ضلع نرمل نے ’’نکاح کی فضیلیت، آداب اور ازدواجی زندگی‘‘ کے عنوان پر متاثر کن تقریر کی اور نکاح پڑھایا۔
جبکہ جناب مولانا محمد عبدالعلیم قاسمی امام و خطیب مسجد سلیم نے رقت انگیز دعا کی۔ نکاح کے بعد ضیافت و عشائیہ گیلکسی فنکشن ہال نرمل میں ترتیب دیا گیا۔ جناب ابرار احمد، انصار احمد ساحل، احمد عبدالندیم اور اسرار احمد دانش نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
جناب اے اندرا کرن ریڈی ریاستی وزیر برائے جنگلات و ماحولیات، قانون اور انڈومنٹ نے جناب خواجہ یوسف احمد کے مکان واقع آدرش نگر پہنچ کر دختر کی شادی کی مبارکباد پیش کی اور تحفہ پیش کیا۔ انھوں نے عاقدین کے حق میں اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس تقریب میں جناب جی۔ایشور، صدر نشین بلدیہ نرمل، جناب رام کشن ریڈی نمائندہ ضلع پریشد چیرمین، جناب رامیشور ریڈی ایم پی پی نرمل، جناب عظیم بن یحییٰ صدر مجلس اتحاد المسلمین نرمل، جناب محمد مجاہد علی کونسلر، جناب شیخ سلیم کونسلر، جناب محمد اظہر الدین نائب صدر جامع مسجد انتظامی کمیٹی نرمل کے علاوہ معززین شہر، صحافی حضرات، شعرا، تاجر، وکلا، سیاسی قائدین، علمااکرام و مفتیان عظام، اساتذہ تنظیموں و میناریٹی ایمپلائز کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔

