عادل آباد : محمد نعمان ارشد کو اردواکیڈیمی کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

عادل آباد : 6 ؍ اگست ( اپنا وطن نیوز )

محمد نعمان ارشد، اسکول اسسٹنٹ فزیکل سائنس اپرپرائمری اردو اسکول گھوٹکوری ضلع عادل آباد کو ان کی تعلیمی و تدریسی میدان میں گراں قدر خدمات اور کارناموں کے اعتراف میں آج تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ برائے سال 2022-2021سے نوازا گیا۔

اردو مسکن خلوت حیدر آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صدر نشین اردو اکیڈیمی جناب محمد خواجہ مجیب الدین ، چیر مین اقلیتی کمیشن ریاست تلنگانہ مسٹر طارق انصاری، ڈائریکٹر اردو اکیڈیمی بی۔شفیع اللہ آئی ایف ایس و دیگر نے ایوارڈ سے نوازا۔

موصوف کو ایوارڈ کے حصول پر ضلع عادل آباد کے تعلیمی حلقوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی۔دوست و احباب، ساتھی اساتذہ و رشتہ داروں نے انھیں مبارکباد پیش کی۔