نا بالغ لڑکی کے ساتھ شادی کی کوشش، مقامی لوگوں نے ناکام بنادی

Child marriage

بودھن : 10/جولائ (اپنا وطن نیوز)

بودھن حلقہ اسمبلی کے نوی پیٹ منڈل کے موضع تانڈو میں ایک 42 سالہ شخص نے 13 سالہ لڑکی سے شادی کی کوشش کی تاہم مقامی افراد کی مدد سے پولیس نے شادی رکوادی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے خاندان والے لڑکی کی شادی رچانے کے لے لے جارہے تھے کہ مقامی افراد نے روک لیا جس پر افراد خاندان نے ان افراد کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا۔

نوی پیٹ پولیس نے اس سلسلہ میں شکایت درج کرتے ہوے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔