ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے اسکولی طلباکےلئے تحریری مقابلوں کا انعقاد

RBI Quiz Compitition in Adilabad Dist

ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے اسکولی طلباکےلئے تحریری مقابلوں کا انعقاد

عادل آباد: 4 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز)

RBI Conducted Quiz Competition in Adilabad


ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے آج ضلع مستقر عادل آباد کے ودیا نگر ہائی اسکول میں ضلعی سطح کا آل انڈیا کوئز پروگرام منعقد کیا گیا جس کا عنوانـ’’ معیشت کے بارے میں تعلیم یافتہ ہونا‘‘ تھا۔

ان مقابلوں میں مختلف منڈل جات کی 12 ٹیموں اور مختلف ہائی اسکولوں کے 24 طلباء نے حصہ لیا۔

مذکورہ پروگرام آر بی آئی کے اسسٹنٹ جنرل منیجر انیل کمار ، نوڈل آفیسر کی حیثیت سے لیڈ بینک منیجر کے پرساد کی نگرانی میں منعقد کیا گیا جبکہ پروگرام کو آرڈنیٹر کی حیثیت سے سیکٹورل آفیسر عادل آبادشجاعت خان نے اپنی ذمہ داری ادا کی ۔

ان مقابلوں میں متعلقہ سکولوں کے گائیڈ اساتذہ نے حصہ لیا۔ ان کوئز مقابلوں میں ماڈل اسکول نارنور کی طالبہ سمراٹ کو پہلا مقام ،ماڈل اسکول بنگاری گوڑہ کے طالب علم بی۔ شیوا شنکر کو دوسرا مقام جبکہ ضلع پریشد ہائی اسکول ایچوڑہ کی طالبہ کے۔ویشنوی کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔

ان مقابلوں میں پہلے، دوسرے اور تیسرے مقامات حاصل کرنے والے طلباکے بینک کھاتوں میں عنقریب بالترتیب 10,000روپئے، 7500روپئے اور5000روپئے آر بی آئی جی جانب سےبطور انعام جمع کئے جائیں گے۔