عادل آباد کے سینئر اردو صحافی شفیق احمد اطہر کی ادائیگی عمرہ کے لئے روانگی

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین عادل آباد کے ذمہ داران کی جانب سے پیش کی گئی تہنیت

عادل آباد : 17/اگست (اپنا وطن نیوز)

ضلع عادل آباد کے سینئیر اردو صحافی، معروف سماجی کارکن و ریاستی رکن عاملہ ٹی یو ڈبلیو جے یو مسٹر شفیق احمد اطہر کل یعنی بروز اتوار ( 18/اگست)  سعادت عمرہ کی ادائیگی کے لئے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ حیدر آباد سے روانہ ہورہے ہیں۔

اس ضمن میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین عادل آباد سے وابستہ اردو صحافیوں نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں ادائیگی عمرہ کے لئے روانگی پر مبارکباد پیش کی نیز شالپوشی و گلپوشی کے ذریعہ انھیں تہنیت پیش کرتے ہوئے سفر عمرہ کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔

اس موقع پر  یونین ضلع صدر عبدالعلیم،  ضلع جنرل سکریٹری محمد حمایت اللہ اصغر، اراکین عاملہ محمد کاشف جمیل،مطیع الرحمن انیس اور پی آر او محمد اکبرالدین کے علاوہ جلیل احمد خان، ایڈیٹر ہفت روزہ شہباز عادل آباد ، محمد معیز (ایس بی آئی بینک)، اجو سیٹھ و دیگر موجود تھے۔

عازم عمرہ شفیق احمد اطہر نے علماء اکرام ، اردو صحافیوں ، دوست و احباب، رشتہ داروں، سیاسی قائدین و شعرا سے ان کی صحتیابی، قبولیت عمرہ و سفر کامیابی کے لئے ان کے حق میں دعا کرنے نیز دانستہ و نادانستہ ان سے سرزد ہوئی کوتاہیوں کو معاف کرنے کی گزارش کی ہے۔