ضلع کلکٹر سے سیوا فاؤنڈیشن کے وفد کی کامیاب نمائندگی
عادل آباد: 12؍اگست(پریس نوٹ)
سیوا فاؤنڈیشن عادل آباد کے صدر خواجہ سراج الدین کی قیادت میں ایک وفد جو ذمہ داران فاؤنڈیشن ساجد میمن،رضوان خان، عمران خان، تبریز خان ، پر مشتمل تھا نے کلکٹریٹ کانفرس ہال پہنچ کر عوامی شکایتی دربار کے موقع پر ضلع کلکٹرراجر شی شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یاد داشت حوالے کی۔
وفد نے مسعود نگر عادل آباد میں واقع بالک مندر اردو ہائی اسکول میں مخلوعہ جائدادوں کو پُر کرنے کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ عرصہ دراز سے اساتذہ کی قلت کی بنا پر طلباء کی تعلیم متاثر ہورہی ہے جبکہ اس اسکول میں 400 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں ۔
وفد نے اردو میڈیم کیلئے درکار فزیکل سائنس، سماجی علم و دیگر مضامین کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ اس اسکول میں اٹینڈر ( سب آرڈینیٹ )کی بھی ضرورت سے ضلع کلکٹر کو واقف کروایا۔
ضلع کلکٹر نے سیوا فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات کی بغور سماعت کی اوراس خصوص میں ممکنہ اقدامات کا تیقن دیا ۔
اس کے علاوہ ضلع کلکٹر نے اساتذہ کے تقررات کے ضمن میں صدر سیوا فاؤنڈیشن خواجہ سراج الدین کی توجہ دہانی پر ضلع مہتمم تعلیمات عادل آباد محترمہ پرانیتا کو بر سر موقع ہدایت دی کہ وہ فوری اثر کے ساتھ بالک مندراردو ہائی اسکول عادل آباد میں مضمون واری اساتذہ کو مامور کرتے ہوئے طلباء کو بہتر تعلیم کی سہولت با ہم پہونچائیں ۔
صدر سیوا فاؤنڈیشن نے ضلع کلکٹر کی بروقت ہدایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

