عادل آباد : 13 / ستمبر (اپنا وطن نیوز)
ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد مسٹر راتھوڑ رمیش نے آج اقلیتی اقامتی اسکول بوائز۔1، چاندہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تنقیح عمل میں لائی۔
انھوں نے اسکول کے کچن روم، ڈائننگ ہال، اسٹور روم، ڈارمیٹری کا معائنہ کیا ۔ اس کے علاوہ طلبا کو فراہم کئے جانے والی کھانے پینے کی بھی تنقیح عمل میں لائی۔

اسکول ہذا میں مینو (Menu) کے حساب سے طلبا کو تینوں وقت کا کھانا فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے کچن و ڈائننگ ہال کی مزید بہتر طور پر صاف صفائی عمل میں لانے اور طلبا کی حفظان صحت کا موثر طریقے سے خیال رکھنے کی بھی ہدایت دی۔
بعد ازاں انھوں نے طلبا سے انھیں فراہم کی جارہی مختلف سہولیات کے متعلق استفسار کہا۔

