نظام آباد کے عازم حج جناب سید عبدالقدوس کا سعودی عرب میں انتقال

نظام آباد: 5/ جولائی ( اپنا وطن نیوز )

نظام آباد شہر کے عازم حج عبدالقدوس موظف سینئر فارماسسٹ گورنمنٹ ہاسپٹل نظام آباد ولد جناب سید عبدالواحد مرحوم (ملازم نظام شوگر فیکٹری شکر نگر)کا مختصر سی علالت کے دوران بعمر 61 سال 4/ جولائی کو جدہ سعودی عرب میں انتقال ہوگیا۔

 

عبدالقدوس جن کا کور نمبر TSF-324-2-0 وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جہاں طبعیت کے خراب ہونے پر شریک دواخانہ کیا گیا تھا جہاں وہ داعی اجل کو لبیک کہا۔ مرحوم انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت تھی۔

 

حکومت تلنگانہ کی طبی ٹیم میں تین سال تک شامل تھے اور حجاج کرام کی طبی خدمات انجام دی تھی۔ جبکہ ضلع کے عازمین حج کے ویکسینیشن پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے۔

 

انتقال کی اطلاع پر بی آر ایس کارپوریٹر ببلو خان، صدر حج سوسائٹی نظام آباد مولانا اسماعیل عارفی،سکریٹری محمد نصیرالدین، وسیم احمد خان، دوست احباب، عزیز و اقارب نے ان کے مکان واقع احمد پورہ کالونی پہنچ کر ان کے بھائی سید عبدالکلیم مدرس ماڈرن اسکول، ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

 

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران، ایک فرزند سید عبدالسلام حال مقیم آسٹریلیا شامل ہیں۔ مسجد حرام مکہ مکرمہ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

 

مزید تفصیلات کیلئے سید عبدالکلیم کے موبائل نمبر۔ 9440748115 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔ عامتہ المسلمین سے مرحوم کی مغفرت اور جنت المعالی میں تدفین عمل میں آنے دعاوں کی اپیل کی گئی۔