سید ارجمند علی نے صدر نشین ضلع لائبریری نرمل کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا

نرمل: 25/اکتوبر (سرفراز نیوز ایجنسی)

ضلع نرمل کے متحرک و فعال کانگریسی قائد سید ارجمند علی نے آج بحیثیت لائبریری چیرمین ضلع نرمل کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ 


اس پُر اثر تقریب میں رکن قانون ساز کونسل دنڈے وٹھل‘ چیرمین ریاستی گراندھالیہ سمیتی ڈاکٹر ریاض علی، صدر ضلع کانگریس کمیٹی نرمل سری ہری راؤ‘ چیرمین بلدیہ نرمل جی ایشور ‘ چیرمین گرندھالیہ سمیتی ضلع کریمنگر ستو ملیش، کونسلرس  عمران اللہ‘ انور‘ سابقہ چیرمین بلدیہ نرمل گنیش کے علاوہ محمد افتخارالدین انصاری نظامی و حسامی سکریٹری الانصار ایجوکیشنل سوسائٹی نرمل‘ علمائے اکرام  مفتی محمد ریاض الدین انصاری قاسمی ذمہ دار مسلم پرسنل لا بورڈ ضلع نرمل‘ مولانا عبدالعلیم قاسمی‘ مفتی احسان شاہ قاسمی‘ رشید عالم الحفیظی ایڈیٹر دبنگ نیوز‘ کانگریس پارٹی لیڈران جناب جنید میمن‘ اظہر حسین و دیگر نے شرکت کی اور سید ارجمندعلی کو بکثرت شالپوشی و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔

قبل ازیں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کو رکن قانون ساز کونسل دنڈے وٹھل، ریاستی چیرمین گرندھالیہ سمیتی ڈاکٹر ریاض علی اور صدر کانگریس ضلع نرمل سری ہری راؤ نے مخاطب کیا اور کہا کہ جو امید وار لائبریریوں میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں وہ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو رہے ہیں۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومت لائبریریوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے اور لائبریریوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد لائبریریوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔

واضح ہو کہ چند روز قبل ہی سید ارجمند علی نے انھیں بحیثیت چیرمین ضلع لائبریری نرمل نامزد کئے جانے پر ریاستی وزیر اعلیٰ مسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کیا تھا اور اپنے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ ضلع میں قائم لائبرریوں کی ہر ممکن ترقی اور اسے مسابقتی امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبائ کے لئے سود مند بنانے کی حتی المقدور کوشش کریں گے۔