اردو میڈیم اساتذہ کے تربیتی پروگرام سے ڈی ای او ہنمکنڈا ڈاکٹر عبدالحئی کا خطاب
ہنمکنڈہ : 11/ ستمبر (پریس نوٹ)
حکومت تلنگانہ کی جانب سے منعقد کی جا رہی اردو میڈیم فوقانیہ سطح کے اساتذہ کیلئے تربیتی پروگرام گورنمنٹ ہائی اسکول پٹرول پمپ ہنمکنڈا میں منعقد ہوا۔
اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے ضلعی تعلیمی افسر ڈاکٹر عبدالحئی نے کہا کہ اساتذہ کو مستقبل کے معماروں کو تیار کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ۔
اساتذہ اکرام اپنی پوری صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے، اپنے آپ کو متحرک رکھتے ہوئے، موجودہ چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اپنے آپ کو اپ ٹوڈیٹ رکھیں اور تدریسی و اکتسابی عمل انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ انتی پروگرام پر عمل آوری کرتے ہوئے ہمارے مدارس میں طلباء کی تعداد میں کمی کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کو پیشہ ورانہ ترقی کے لیے درکار وسائل کا استعمال کرتے ہوئے طلبہ کو مسابقتی جذبہ کا حامل بنانے کا مشورہ دیا ۔

اس پروگرام کی صدارت مقامی صدر مدرس پدماوتی نے کی ۔پروگرام کے کورس ڈائریکٹر اکیڈمک مانیٹرنگ آفیسر سرینیواس بھی اس وقت موجود تھے۔انھوں نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بتائے۔
رکن ریاستی ریسورس گروپ محمد خواجہ مجتہد الدین، وحید اللہ خان اور ریسورس پرسنس اعجاز اقبال اور ثروت جہاں، سابقہ اردو اکیڈمک مانیٹرنگ آفیسر سلیماحمد و دیگر موجود تھے۔
متحدہ ضلع ورنگل اور ضلع کھمم کے تمام اساتذہ نے اس تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔

