تلنگانہ : اسکولس کے اوقات کار میں تبدیلی

حیدر آباد : 24 ؍ جولائی ( اپنا وطن نیوز )

تلنگانہ حکومت نے پرائمری و اپر پرائمری اسکولس کے اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے۔

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن اے۔ سری دیوا سینا آئی اے ایس نے اس خصوص میں آج احکامات کی اجرائی عمل میں لائی۔

نئے جاری کردہ احکامات کے مطابق حیدر آباد کے علاوہ دیگر اضلاع کے پرائمری و اپر پرائمری اسکولس، ہائی اسکولس کے طرز پر صبح 9:30 بجے سے شروع ہوں گے۔  پرائمری اسکولس 4:15 بجے اور اپر پرائمری اسکولس 4:45 بجے شام تک چلائے جائیں گے۔

ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن نے جدید ٹائم ٹیبل کے حساب سے اسکولس کے اوقات کار مرتب کرنے کی ریاست کے آر جے ڈی اور ضلع مہتمم تعلیمات کو ہدایات دی ہیں۔

جڑواں شہر حیدر آباد و سکندر آباد کے لئے وہاں کے تعلیمی کیلنڈر کے حساب سے اسکولس کے اوقات کار رہیں گے جبکہ تبدیل شدہ اوقات کار دیگر تمام اضلاع کے اسکولس کے لئے ہیں۔