تلنگانہ کے تعلیمی اداروں کو بروز ہفتہ تعطیل کا اعلان

Holiday for schools

حیدر آباد : 21 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز) 

گذشتہ تین دنوں سے ریاست بھر میں ہورہی شدید موسلا دھار بارش اور سیلاب کے پیش نظر ریاستی حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کو دی گئی دو دن کی تعطیلات میں مزید ایک دن کی توسیع کردی ہے۔

پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیمات واکاٹی کرونا نے اس خصوص میں ضلع کلکٹرس و ضلع مہتمم تعلیمات کو احکامات جاری کئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے اس انتباہ کے پس منظر میں کہ ریاست میں اگلے 24 گھنٹوں تک شدیدموسلادھار بارش کا امکان ہے، محکمہ تعلیم کی پرنسپل سکریٹری نے وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کی ہدایت پر 22 جولائی (ہفتہ) کو تمام تعلیمی اداروں کے تعطیل کا اعلان کیا۔

واضح ہوکہ حکومت نے پہلے ہی گریٹر حیدر آباد کے تمام تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کے لئے بروز ہفتہ تعطیل کا اعلان کردیا تھا تاہم ریاست بھر میں بارش کے پیش نظر حکومت نے بروز ہفتہ ریاست بھر کے تعلیمی اداروں کو تعطیل کا فیصلہ کیا۔