حیدر آباد : 20 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز)
تلنگانہ حکومت نے ریاست میں ہورہی شدید موسلا دھار بارش کے پیش نظر ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو دو دن (جمعرات اور جمعہ) تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اس خصوص میں ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ بتایا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر حکومت ریاست میں بارش کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کرتی ہے۔


