اساتذہ کے تبادلوں کے عمل پرتلنگانہ ہائیکورٹ کی روک

حیدر آباد : 6 / اکتوبر (اپنا وطن نیوز)

محکمہ تعلیم ریاست تلنگانہ کے لئے سرکاری اساتذہ کے ترقی و تبادلوں کا عمل چیالنج بن چکا ہے۔ آئے دن عدالتی فیصلوں اور نت نئے احکامات کے بعد محکمہ اسکولی تعلیم کی کارکردگی اساتذہ برادری میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

تلنگانہ ہائیکورٹ کی جانب سے آج جاری کئے گئے احکامات کے بعد محکمہ اسکولی تعلیم نے اساتذہ کے تبادلوں سے متعلق عمل کو پھر ایک بار روک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع سنگاریڈی کے اسکول اسسٹنٹ پی۔انجنیلو کی درخواست کی سماعت کے بعد تلنگانہ ہائیکورٹ نے اساتذہ کے لئے جاری اسکول اسسٹنٹ اور ایس جی ٹی جائیدادوں پر تبادلوں کے عمل پر اس ماہ کی 19/تاریخ تک روک لگادی۔

جس کے بعد محکمہ تعلیمات کے ذمہ داران نے ایس جی ٹی اساتذہ کے تبادلوں کے لئے جاری ویب آپشن کے عمل پر فی الحال روک لگادی۔