کریمنگر : عوام میں دہشت پھیلانے والا ریچھ پکڑا گیا

کریم نگر : 12 اگست (اپنا وطن نیوز)

محکمہ جنگلات کے عہدیداران نے بالآخر ریچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی جو کہ کریم نگرضلع کی عوام میں دہشت کا سبب بنا ہوا تھا۔

عہدیداران کے بموجب کریمنگر اور جگتیال کے درمیان واقع رائے کرتی موضع کے قریب اس ریچھ کو بیہوشی کا انجکشن دے کر پکڑلیا گیا۔

واضح ہوکہ  کریم نگر کے مضافاتی علاقے میں کل آدھی رات سے ایک ریچھ گھوم رہا تھا۔ اس سے گھبرا کر مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات کے افسران کو اس کی اطلاع دی۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداران ریچھ کی بڑے پیمانے پر تلاشی کر رہے تھے۔اسی دوران ریچھ کی حرکت کے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئے تھے۔

ریچھ کے پکڑے جانے پر علاقہ کی عوام نے اطمینان کی سانس لی۔